AhnafMedia

غیرمقلدین کا طرز استدلال

Rate this item
(5 votes)

غیرمقلدین کا طرز استدلال

مولانا مظہر کلیم ،راولپنڈی

فرقہ غیرمقلدین کے افراد میں سے جب بھی کسی نے کسی مسئلے پر قلم اٹھایا ہے تو اس کا طرز استدلال انوکھا اور نرالا ہی ہوتا ہے نفس نے چاہا تو مشرکین کے فعل سے دلیل پکڑ لی اگر نفس کو پسند نہ آیاتو فعل صحابہ] کے بھی منکر ہوگئے مثلاًمبشر احمد ربانیؔ نے اپنی کتاب’’ احکام ومسائل‘‘ میں ایک مشت سے زائد داڑھی کے کاٹنے پر حضرت عبداللہ بن عمر wکے فعل کو ردکرتے ہوئے کہا ہے ’’عبداللہ بن عمرw کاذاتی فعل کوئی حجت شرعی نہیںہے۔ ‘‘اگر بالفرض حضرت عبداللہ بن عمرw کاذاتی فعل حجت شرعی نہیں تو یہ اس کو ہر مقام پر تسلیم کرنا چاہیے تھا لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔میاں نذیر حسین دھلوی(انگریز سے’’ شمس العلمائ‘‘ کاخطاب پانے والے ) اپنے فتاویٰ میں سجدہ سہو بغیر وضو کے درست ہونے کا جواب میں یوں خامہ فرسائی کی ہے ’’حضرت عبداللہ بن عمر wبے وضو سجدہ کیاکرتے تھے اور مشرکین نے بھی بے وضو سجدہ پیغمبرe کے پیچھے کیاہے۔ (فتاوی نذیریہ ج۱ص۵۷۱)

غیرمقلدین میاں صاحب کو ’’شیخ الکل فی الکل‘‘ کہتے ہوئے نہیں تھکتے لیکن شیخ الکل کی حالت زار دیکھئے کہ بغیر وضو کے سجدہ کرنے پر مشرکین مکہ کے فعل کو دلیل بنارہے ہیں حالانکہ مشرک کاکوئی بھی فعل وعمل لائق استدلال نہیں ہوسکتا کیونکہ ان کے پاس ایمان ہی نہیں چہ جائیکہ فعل قابل استدلال ہو؟ مذکورہ دونوں غیرمقلدین اپنے فرقہ کے ستون مانے جاتے ہیں دونوں قرآن وحدیث کا دعویٰ کرتے ہیںلیکن طرز استدلال میں ایک نے مسلک کی آبیاری کے لیے فعل صحابی کو ’’ذاتی‘‘ کہہ کر رد کر دیا اور شیخ الکل نے فعل صحابی تو کجا مشرکین مکہ کے فعل کو بھی ’’دلیل‘‘ مان لیا۔

اسی فرقہ کے ایک اور کالم نگار خواجہ محمد قاسم اپنی کتاب’’ حی علی الصلوۃ ‘‘میں حضرت عبداللہ بن عمرw کا نماز جنازہ میں قرأت نہ کرنے کے جواب میں لکھتاہے:’’اگر حدیث کے مقابلے میں اقوال پر ہی چلنا ہے تو…( حی علی الصلوۃ ۱۷۳)لامذہبیہ کے طرز استدلال کو سامنے رکھتے ہوئے ہر عقل مند انسان اس بات سے بخوبی آگاہ ہوجاتاہے کہ اس فرقہ کے استدلال میں بڑا دخل خواہش نفس کو ہے یا قرآن وحدیث کی محبت کو؟؟؟ واللہ یھدی من یشاء الی صراط مستقیم

Read 3106 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) غیرمقلدین کا طرز استدلال

By: Cogent Devs - A Design & Development Company