AhnafMedia

چھوٹے میاں!سبحا ن اللہ

Rate this item
(5 votes)

چھوٹے میاں!سبحا ن اللہ

٭مولانامحمد محمو د عالم صفدر اوکا ڑوی

حق جل شانہ نے ہر دور میں اہل با طل کی تلبیسا ت واکاذیب کا بھا نڈ ا راستے میں پھوڑنے کیلئے مسلک حقہ کو رجا ل کا ر عطا فر مائے ہیں ،انہی رجا ل امت میں سے رئیس المنا ظرین، فاتح غیرمقلدین، حجۃ اللہ فی الا رض حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکا ڑوی ؒ کی ذا ت قدسیہ والا صفات بھی تھی۔ آپ نے با طل کے تمام گروہوں اور فر قوں کو پے در پے شکستیں دے کر حق کے جھنڈے کو بلند کیا۔ آپ کا روئے سخن اگر چہ ہر قسم کے باطل کی طرف ہو تا تھا مگر خا ص کر آپ نے فتنہ غیر مقلدیت کا ایسا تعا قب فرمایا کہ انکے بڑو ں بڑو ں کو چھٹی کا دودھ یا د آگیا۔ آپ جب تک عالم دنیا میں رونق افروز رہے اس وقت تک تو کسی با طل کی جر ات آپ کے سا منے آنے کی نہ ہوتی تھی جب آ پ مسلک حقہ اہل السنت والجما عت کی وکا لت اور دفا ع کی ذمہ دا ری پوری کر کے عالم آخر ت کے سفر پر روانہ ہو گئے تو کچھ اہل بدعت نے سر اٹھانا شر وع کیا۔

 

فتنہ غیر مقلدیت کے ایک’’ کذاب ‘‘قسم کے نام نہا د’’ محقق ‘‘نے حضرتؒ پر کیچڑ اچھا لنا شروع کیا اور دجل وتلبیس، قطع وبر ید سے کام لے کر آپ کو متہم بالکذب کرنے کی ناکا م جسا رت کی، برا در مکرم محقق وقت امام فن اسما ء الر جا ل علا مہ عبدالغفا رذہبی زیدمجد ہ العالی نے سہ ما ہی مجلہ ’’قافلہ حق‘‘میں اس کے سو(۱۰۰) جھوٹ لکھ کر اس کا علمی پندار خا ک میں ملا دیا اور آج تک سکوت مر گ طاری ہے، انشا ء اللہ تاقیامت طاری رہے گا۔ زبیر علی زئی کے بعد اس کے ایک شا گر د یا ہم ذہن زبیر صا دق آبا دی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اما م المحدثین حضر ت اوکا ڑوی ؒ کے با رے میں یہ با ور کر انے کے لیے کہ آپ معاذ اللہ دو رخ رکھتے تھے ایک مضمو ن لکھا’’ ما سٹرامین کی دور رخی‘‘ہمیں پہلے سے جو یقین تھا کہ غیر مقلدین میںانصا ف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ان کا اوڑھنا بچھونا جھوٹ، کذب وفر اڈ ہے، اس مضمو ن کو دیکھ کر اس کا یقین مزید پختہ ہو گیا ۔

 

زبیر صا دق آبا دی نے اپنے علا قہ کے نام کا پا س بھی نہ کیا۔ رئیس المنا ظرین غیر مقلدین کے معر وف مصنف جس کی نماز پر ان کے چھوٹو ں اور بڑوں سب کو نازہے اس میں ان کے جھوٹ ثا بت کرنے کے بعد فرمایا کر تے تھے جن کے’’ صا دق‘‘ کا یہ حال ہے ان کے ’’کا ذب‘‘ کا کیا حال ہو گا؟؟؟

بندہ کہتا ہے جن کے ’’صا دق آبا دی‘‘کا یہ حال ہے ان کے ’’کا ذب آبا دی ‘‘کا کیا حا ل ہو گا؟؟؟

 

 

قیاس کن از بہار مرا خزاں مرا

 

زبیر نے بندہ کے با رے میں لکھا ہے :’’ماسٹر امین نے اپنے ایک بھتیجے محمدمحمو د عا لم صفدر کی تربیت کی وہ بھی ماسٹر امین کی بولی بولنے لگا ہے اور اس نے بھی اہل حدیث کے خلا ف ایسی گندی زبا ن استعما ل کی ہے جس کو یہا ں نقل تو نہیں کیا جا سکتا البتہ تفصیل کے لیے دیکھئے (۱)

 

(۱)فتو حات صفدر ج ۳ص۱۵۲حا شیہ،الحدیث شمارہ ۶۴ص۱۹

 

بندہ بحمدا للہ رئیس المنا ظرین کی خدمت عالی میںتقریبا ً پا نچ سال رہا ہے میں چونکہ اس وقت چھوٹی کتا بیں پڑھتا تھا اس وجہ سے حضرت ؒ سے تخصص کے اسبا ق تو نہ پڑھ سکا البتہ بعد عصر وعشاء وغیرہ آپ سے استفا دہ کا مو قع ملتا رہا ۔آج جو دین کی خدمت ہو رہی ہے، یہ اسی کا فیض ہے۔

 

چھوٹے میاں نے ’’فتو حاتِ صفدر‘‘ کا حوالہ نقل نہیں کیا اس لئے کہ وہ بخوبی جانتا تھا اگر میں نے سا ری عبا رت نقل کر دی تو تما م اربا ب عقل ودانش کا بیک زبان یہی فیصلہ ہو گا کہ اس میں تو کوئی گندی زبان نہیں ہے نیز وہ عبا رت میری بھی نہیں ہے بلکہ معر وف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الر حمن دھرم کو ٹی مازالت شموس فیو ضہ بازغۃ علینا کی ہے۔ محقق اور مد قق عالم دین ہیں صاحب کشف وکر اما ت بزرگ ہیں آپ نے ایک رسالہ اہل حدیث یا شیعہ لکھا اس و قت خطرہ تھا کہ رسالہ نا یا ب نہ ہو جا ئے بندہ نے آپکی اجا زت سے اسے فتو حات ِصفدر کی جلد سوم کے حا شیہ میں نقل کر دیا۔ اب الحمد للہ’’ اتحا د اہل السنۃ‘‘ کی طر ف سے چھپ کر تقریبا ً چا ر ایڈیشن اس کے ختم ہو چکے ہیں۔

 

قا رئین سے التما س ہے کہ اس رسالہ کا ضرور مطا لعہ فرما ئیں ۔حضرت نے اس میں فرمایا:’’قاضی شو کا نی زیدی شیعہ تھا اور اس کی پا رٹی نیم شیعہ ۔‘‘محد ث پانی پتی ؒ لکھتے ہیں ’’اور اقوال شوکانی قاضی زیدیہ کے نقل کرتے ہیں۔ ‘‘(۲)

 

(۲)کشف الحجا ب ص۱۱

 

 

اور زیدی شیعوں کو فقہ عالمگیر ی میں کا فر لکھا ہے:

 

’’ویجب اکفا رالزیدیۃ کلھم فی قولھم با نتظا ر نبی من العجم ینسخ دین نبیناسیدنامحمد ﷺ۔‘‘(۱)

 

(۱)(فتا ویٰ عالمگیر ی ص۲۲۸۳)

 

’’یعنی تمام زیدی شیعوں کو کافر قرار دینا واجب ہے ان کے اس قول کی وجہ سے کہ عجم میں سے ایک نبی اٹھے جو ہمارے نبی سیدنا حضر ت محمد ﷺ کے دین کو منسو خ کردے گا۔‘‘ جما عت غیرمقلدین کا بانی زیدی شیعہ کا شا گر د تھا اور خو د بھی شیعہ ہو گیا تھا اور زیدی شیعہ کو کافر کہنا و اجب ہے لہذا جما عت غیرمقلدین کو اہل حق میں سے کیسے کہا جا سکتا ہے ؟؟؟؟نہ ہی ان کواہل السنۃ سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ خو د اہل السنۃ کہلوانا پسند نہیں کر تے ، ورنہ یہ اپنا نام اہل حدیث نہ رکھتے اس لیے ان کو نرم سے نر م الفا ظ میںشیعہ یا چھوٹے را فضی کہہ سکتے ہیں ورنہ بقول قاری عبدالر حمن محدث ان کا کفر شیعو ں سے کہیں بڑھا ہوا ہے ۔

 

چھوٹے میاں نے یہ بھی نہ بتا یا کہ یہ عبارت فتا ویٰ عا لمگیر ی کی ہے اس کی عبا رت پر پا نچ صد(۵۰۰) جید علما ء کا اجما ع ہے ۔چھوٹے میاں نے قاری عبدالر حمن پانی پتی جو کہ ثقہ، صدو ق، متقن اور محدث تھے ان پر جھوٹا ہونے کی جر ح نقل کر دی اور نقل بھی بڑے میاں سے کی

 

کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں

 

کھڑکیو ں کے کھڑکنے سے کھڑکتا ہے کھڑک سنگھ

Read 3213 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) چھوٹے میاں!سبحا ن اللہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company