AhnafMedia

Masoom Shafqatain, Molana Zubair R.A ki Yaad main, Molana Ilyas Ghuman

Rate this item
(45 votes)

معصوم شفقتیں

تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا زبیر الحسن رحمہ اللہ کی یاد میں

مولانا محمد الیاس گھمن

انڈیا کے شہر ” کاندھلہ “ کو بیسیوں اولیاء اللہ کے آبائی وطن ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ 30 مارچ 1950 ء کی بات ہے کہ اسی شہر میں خانوادہ قطب العالم میں مولانا انعام الحسن رحمہ اللہ کے گھرانے میں وہ بچہ پیدا ہوا جس نے ساری زندگی اسلام کی اشاعت میں کھپا دی یعنی مولانا زبیر الحسن کاندھلوی رحمہ اللہ ۔ مولانا موصوف نے 1971ء میں جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور سے سند فراغت حاصل کی ، جمعۃ المبارک مورخہ 10 فروری 1978ء کو حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ ۔۔ مولف فضائل اعمال سے اجازت بیعت و خلافت سے سرفراز ہوئے ۔حضرت رحمہ اللہ کی ساری زندگی مخلوق خدا کو خالق کے در پر لانے میں گزری ، عالمگیر دینی و تبلیغی جماعت کی سربراہی و ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالم اسلام کی رشد وہدایت کے لیے ذریعہ بنے ۔ کم گوئی آپ کا بنیادی وصف تھا ، لیکن اکثر تبلیغی و دینی اجتماعات میں پرسوز دعائیں آپ ہی کرایا کرتے تھے ۔

مجھے یاد ہے کہ دو سال قبل رائے ونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر جب میں حویلی میں بزرگوں کی زیارت کے لیے حاضر ہوا تو ایک عطر کی شیشی حضرت رحمہ اللہ کی خدمت میں ہدیۃً پیش کی ، جسے آپ نے ازراہ شفقت اسے قبول فرمایا اور خوب دعاؤں سے نوازا۔

بچوں کی معصوم حرکتیں اور بزرگوں کی معصوم شفقیں دونوں کو نہیں بھلایا  جاسکتا۔ آپ کو آخر عمر میں کئی بیماریوں نے آ گھیرا تھا ، بالآخر طویل علالت کے بعد دوران علاج نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔  جنازے میں اولیاء اللہ ، شیوخ الحدیث ، مفتیان کرام ، علماء عظام ، طلباء کرام ،ائمہ مساجد ، حفاظ کرام ، قراء کرام ، مجاہدین اسلام ، تبلیغی جماعت اور دیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  لاکھوں افراد  نے شرکت کی ۔ اللہ تعالیٰ حضرت رحمہ اللہ کے تمام پسماندگان بالخصوص مولانا ظہیرالحسن ، مولانا  محمد شعیب اور حافظ محمد  خبیب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آج ہم سب تعزیت کے مستحق ہیں ۔

میری تمام اہل اسلام سے درخواست ہے کہ حضرت رحمہ اللہ کے درجات میں ترقی کے لیے دعا فرمائیں ،ان کے لیے خاص طور پر ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں ، بالخصوص راقم سے تعلق رکھنے والے تمام جماعتی احباب اور کارکنان اس کا بھر پور اہتمام کریں۔

اصل میں حضرت رحمہ اللہ کی تعلیمات جو اب کیسٹوں ، کتابوں کی صورت میں موجود ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کو میں لانے کی کوشش اور فکر کی جائے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں چار سو پھیلی ہوئی تبلیغی جماعت ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اور تبلیغ کے عالمی مشن کو ان کے اخلاص کی بدولت مزید وسعتیں عطا فرمائے اور اس کی نافعیت کو عام فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم

والسلام

محمد الیاس گھمن

 

Read 6956 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) Masoom Shafqatain, Molana Zubair R.A ki Yaad main, Molana Ilyas Ghuman

By: Cogent Devs - A Design & Development Company