AhnafMedia

اقامت کی حیثیت کیا ہے

Rate this item
(8 votes)

 

 

 

Question:

Hazrat me university of Engineering and Technology Peshawar me parhta hun.....aksar class khatam honay k bad ham masjid me apni jamat kara lete hen....kabi ham 2 tulba hotay hen ...kabi 5, 6 aur kabi 2, 3 safen b ban jati hen.....me ne iqamat ki hasiat puchni he k kia iqamat kehna lazmi he namaz se pehle chahe namazi 2 hon ya 2 se ziada.

سوال:

میں یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں پڑھتا ہوں۔اکثر کلاس ختم ہونے کے بعد ہم مسجد میں اپنی جماعت کرا لیتے ہیں۔کبھی ہم دو طالب علم ہوتے ہیں، کبھی پانچ چھ اور کبھی دو تین صفیں بھی بن جاتی ہیں۔میں نے اقامت کی حیثیت پوچھنی ہے کہ نماز سے پہلے اقامت کہنا لازمی ہے؟ خواہ نمازی دو تین ہوں یا اس سے زیادہ۔

جواب:

محترم جلال خان صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے کہ یونیورسٹی کے ماحول میں بھی آپ نماز باجماعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ پہلے تویہ سمجھیے کہ پانچوں نمازوں کے لیے اذان و اقامت کہنا سنتِ  مؤکّدہ ہے۔ اسی طرح نمازِ جمعہ کے لیے دو اذانیں اور ایک اقامت کہنا بھی سنتِ مؤکّدہ ہے۔ان کے علاوہ کسی اور نماز مثلا: نمازِ وتر، نمازِ عید، نمازِ کسوف و خسوف، نمازِچاشت، نمازِ جنازہ اور نمازِ اوّابین وغیرہ کے لیےاذان و اقامت کہنا مسنون نہیں ہے۔اب یہ سمجھیے کہ آپ نے جو صورت لکھی ہے اس میں آپ کو اقامت کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے خواہ نمازی دو تین ہوں یا زیادہ ۔تا ہم جو نمازیں بغیر اقامت کے ادا کی جا چکی ہیں انہیں دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ اقامت کی حیثیت فرض یا واجب کی نہیں بلکہ یہ ایک مسنون عمل ہے۔ 

آخر میں اس بات کا خیال رکھیے کہ اگر آپ کی یونیورسٹی کی مسجد میں کوئی امام مقرّر ہو اور پنجگانہ نمازیں باجماعت ادا کی جاتی ہوں تو تاخیر سے پہنچنے کی صورت میں آپ اپنی جماعت مسجد سے باہر کسی جگہ کرا لیا کریں کیوں کہ ایک مسجد میں دوسری جماعت کو فقہاء کرام نے مکروہ لکھا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء مرکز اہل السنت والجماعت ،  سرگودھا

9 جمادی الثانی 1435 ھ ،   10اپریل  2014 ء

 

Read 3980 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers عبادات - Worship اقامت کی حیثیت کیا ہے

By: Cogent Devs - A Design & Development Company