AhnafMedia

Saturday, 13 September 2014 07:27

معذور نماز کیسے ادا کرے

By
Rate this item
(3 votes)

 

 

 

mujhe peshaab ke qatray nikalnay ki bimari hai aur aksar stanjay ya wuzu ke baad qatray kharij ho jatay hain aisi soorat main meray kapray kharaab hojatay hain aisi haalat main main kaisay namaz ada karoon. wazahat farma dijaye.

سوال:

مجھے پیشاب کے قطرے نکلنے کی بیماری ہے۔اکثر استنجے یا وضو کے بعد قطرے خارج ہوتے ہیں۔ایسی صورت میں کپڑے خراب  ہو جاتے ہیں۔ میں اس حالت میں نماز کیسے ادا کیا کروں؟ ایک سائل

جواب:

محترم! اللہ تعالیٰ آپ کی  روحانی و جسمانی بیماریوں سے حفاظت فرمائے۔ آپ کے مسئلے کی دو صورتیں ہیں۔پہلی یہ کہ اگر نماز کے پورے  دورانیے میں کسی بھی وقت  آپ  کو اتنی مہلت مل جائے جس میں یہ عذر پیش نہ آئے تو آپ نماز کو مؤخر کر کے اس وقت میں ادا کیا کریں۔ دوسری صورت یہ کہ اگر یہ عذر مسلسل پیش آتا رہتا ہے اور نماز کے پورے وقت میں اتنی مہلت نہ ملتی ہوکہ  جس میں آپ اس عذر کے بغیر نماز ادا کر سکیں تو آپ معذور شمار ہوں گے۔ ایسی صورت میں نماز ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت میں ایک بار وضو کر لینا کافی ہو گا۔جب تک اس  نماز کا وقت باقی رہے گا اس خاص عذر کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔اس وضو سے  جتنی نمازیں آپ پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں،جب نماز کا وقت ختم ہو گا تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔ اب اگلی نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا پڑے گا۔بہتر یہ ہے کہ آپ نماز کے لیے الگ سوٹ رکھ لیں، وہ پہن کر نماز ادا کیا کریں۔اگر ایسا کرنا مشکل ہو توکپڑوں کے جتنے حصے کے بارے میں اندیشہ ہو کہ وہ ناپاک ہو گیا ہے اسے وقتاً فوقتاً  دھو لیا کریں۔واللہ اعلم بالصّواب۔

دارالافتاء مرکز اہل السنت والجماعت ، سرگودھا

16 جمادی الثانی 1435 ھ17 اپریل 2014 ء  

 

Read 2159 times Last modified on Saturday, 13 September 2014 07:36

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers متفرقات - Miscellaneous معذور نماز کیسے ادا کرے

By: Cogent Devs - A Design & Development Company