AhnafMedia

غیر مسلم کے ساتھ کھانے پینے کا حکم

Rate this item
(34 votes)

 

 

سوال:

السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ:

سائل کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن پچهلے دو تین سال سے روزگار کے سلسلے میں  بیرون ملک قیام پذیر ہے۔   مسئلہ یہ ہے کہ ایک مسلم سلطنت کے اندر ہونے کے باوجود میں ایک ایسی کمپنی میں زیر عمل ہوں کہ  جس کا مالک مع عملہ سب غیر مسلم (بدھ مت)  ہیں۔سوائے چار لڑکوں کے جن میں ایک سائل بهی ہے۔میرا کهانا اور رہائش کمپنی کی طرف سے ہے۔ شروع میں کچھ دن ان لوگوں کے ساتھ کهانا کهایا جو کہ انہی کے ہاتهوں کا پکا  ہوتا تها لیکن بعد میں؛ میں نے کهانا باہر یعنی مسلم ہوٹل سے شروع کر دیا تها، جو ابهی تک جاری ہے ۔لیکن شام کے وقت کمپنی کی طرف سے چائے اور ساتھ  ہلکا پهلکا کهانا آتا ہے وہ مجهے بهی دیتے ہیں تو میں بهی کها لیتا ہوں اور رہائش میری بهی ان کے ساتھ ہی ہے، ایک ہی کمرے میں چار مسلمان ہے اور چار غیر مسلم۔ تو کیا ایسے ان کے ساتھ رہنا اور کهانا شرعی اعتبار سے ٹهیک ہے یا نہیں ؟

 

جواب:

محترم بھائی! اللہ پاک آپ کو راحت و خوشی نصیب فرمائے۔آمین

یہ بات یاد رکھیں کہ غیر مسلم دو قسم کے ہیں، ایک تو مرتد و زندیق جیسے: قادیانی۔ ان کے ساتھ تو کسی بھی  قسم کا تعلق رکھنا جائز نہیں۔ دوسرے یہود و نصاریٰ اور دیگر مذاہب کے غیر مسلم، ( جیسے ہندو اور  بدھ مت وغیرہ) ان کے ساتھ محبت اور دل سے دوستانہ تعلق جائز نہیں البتہ ان کے ساتھ لین دین رکھنے کی اجازت ہے۔اسی طرح  ان کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا  کھانے کی بھی اجازت ہے جب کہ  اس بات کا یقین ہو کہ برتن بھی پاک ہیں اور کھانا بھی حلال اور پاکیزہ ہے۔اسی طرح کھانے پینے کی جو پاک چیزیں (جیسے نمکو بسکٹ وغیرہ)آپ کو کمپنی کی طرف سے دی جاتی ہیں ان کے کھانے پینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ مگر میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ ساتھ کسی ایسی جگہ ملازمت کی کوشش  کریں جہاں  بالخصوص کھانے پینے کے معاملے میں غیر مسلموں سے واسطہ نہ پڑتا ہو۔

 

دارالافتاء مرکز اہل السنّت والجماعت ، سرگودھا

17 ذیقعدہ 1435 ھ ، 13 ستمبر2014 ء

 

 

 

Read 10376 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers حقوق و معاشرت - Relations n Rights غیر مسلم کے ساتھ کھانے پینے کا حکم

By: Cogent Devs - A Design & Development Company