AhnafMedia

متفرقات

Rate this item
(3 votes)

 

 

الاختر فری ڈسپینسری 

مرکز اور اہل علاقہ کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے الاختر فری ڈسپینسری قائم ہے۔ غریب اور نادار لوگوں کے لیے مفت علاج معالجہ اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔   

مطبخ 

مرکز اہل السنة کےقیام کے روز سے آج تک یہ شعبہ علماءکرام کی خدمت میں مصروف ہے۔ وسائل کی تنگی کے باوجود کھانے کا معیار عمدہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ مطبخ میں یومیہ سو سے زیادہ افراد کا کھانا پکتا ہے۔ 

دار الاقامہ 

 اس شعبے کے فرائض میں طلباءکے قیام کی ترتیب ان کا رہن سہن اور دیگر متعلقہ امور کا انتظام شامل ہے۔مرکز کی طرف سے کوشش کی جاتی ہے کہ حتی الوسع مہمانان رسول  کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

 

دعوت وارشاد 

 مرکز اہل السنة والجماعة کے شعبہ دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام علماءکرام نہ صرف قریبی علاقوں بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں اصلاحی، دعوتی اور تبلیغی اجتماعات، جلسوں اور انفرادی واجتماعی نشستوں سے خطاب کرتے ہیں۔ عوام الناس کے اخلاق کی اصلاح اور ان کے ایمان و عقائد کے تحفظ کی خاطر مرکز کے شعبہ دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام بیانات اور دروس کے علاوہ دعوتی پمفلٹس اور دیگر اصلاحی مواد کی طباعت کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ہفتہ آن لائن بیان اور بذریعہ خط وکتابت اور ای میل سوالات کے جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔  

٭٭٭٭ 

برقیات 

 مرکز اہل السنة والجماعة کی درس گاہوں، مسجد، مہمان خانہ، دارالاقامہ،اساتذہ کی رہائش گاہوں، مطبخ اور دیگر تمام ضروریات کے مقام پر بجلی کی فراہمی جنریٹر کی سہولت، آب رسانی اور اس سے متعلقہ تمام انتظامات کرنا اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔

تعمیرات 

نئی عمارات کی تعمیرا ور موجودہ عمارت کی اصلاح و مرمت ، رنگ وروغن اور تزئینی امور اس شعبہ سے متعلق ہیں۔ 

 

مہمان خانہ 

مرکزاہل السنة والجماعة کی بڑھتی ہوئی خدمات اور علماءحق کے ہاں مقبولیت عامہ کی بنا پر مرکز اہل السنة والجماعة میں مہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد جاری رہتی ہے۔ ان معزز مہمانوں کی اکثریت علماءکرام اور مذہبی حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔ مہمانوں کی ضیافت، مدارت اور قیام و طعام اس شعبہ کی مرہون منت ہے جو تاحال ایک کمرہ پر مشتمل ہے۔

 

 

Read 6033 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Markaz-e-Ahlesunnat متفرقات

By: Cogent Devs - A Design & Development Company