AhnafMedia

صراط مستقیم کورس

عقائد وا عمال کی اصلاح کریں، موسم گرما کی تعطیلات کو قیمتی بنائیں

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کی مرتب کردہ ، مقبول عام کتاب صراط مستقیم کورس کا دسواں ایڈیشن منظر عام پر آچکا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکولز، کالجز اوریونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک انمول تحفہ۔ائمہ مساجد اپنی مساجد میں دس دن سے لے کر چالیس دن تک کا کورس اس کتاب کی روشنی میں باآسانی پڑھا سکتے ہیں۔ کتاب منگوانے کے لیے اس پتہ پر رابطہ فرمائیں۔
مکتبہ اہل السنت والجماعت، چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ، سرگودھا۔

فون 03326311808         03216353540

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کا دورہ کراچی و کوئٹہ

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کراچی اور کوئٹہ کے پانچ روزہ دورہ پر تشریف لارہے ہیں۔ حضرت کے بیانات کا شیڈول درج ذیل ہے

کراچی کے بیانات کا شیڈول

7 سات مئی بعد نماز عشاء۔۔۔ مسجد بلال، اسکاٹ کالونی، کراچی

8 آٹھ مئی دن گیارہ بجے۔۔۔ مدرسہ اشرف المدارس، گلشن، کراچی

8 آٹھ مئی بعد نماز عشاء۔۔۔ دکھنی مسجد پاکستان چوک، کراچی

یہ بیان اس ویب سائٹ پر براہ راست نشر ہوگا http://www.dakhnidars.com

9 نو مئی بعد نماز ظہر۔۔۔ جامعہ معارف اسلامیہ، سائٹ، کراچی

9 نو مئی بعد نماز عشاء۔۔۔ مدرسہ صدیقیہ، اسکاٹ کالونی، کراچی

برائے رابطہ بھائی محمد ذیشان 03152018787

کوئٹہ کے بیانات کا شیڈول

10 مئی بعد نماز ظہر۔۔۔ طلبہ تربیتی اجتماع جامعہ سراج العلوم، سرکی روڈ، کوئٹہ

10 مئی بعد نماز عشاء۔۔۔ مرکزی جامع مسجد کوئٹہ

11 گیارہ مئی، خطبہ جمعۃ المبارک۔۔۔ جامع مسجد نواں مکی، کوئٹہ

11 مئی، بعد نماز عصر۔۔۔ علماء کنونشن، طوبی مسجد، کوئٹہ

11 مئی بعد نماز عشاء۔۔۔ گول جامع مسجد، سیٹلائٹ ٹائون، کوئٹہ

برائے رابطہ مولانا محمد یونس 0300684949

کراچی اور کوئٹہ کے احباب سے گذارش ہے کہ اس پیغام کو موبائل میسجز اور ای میل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

مولانا طلحہ کاندھلوی صاحبزادہ مولانا محمد زکریا کاندھلوی کی مرکز اہل السنت سرگودھا میں تشریف آوری

آج مورخہ 17اپریل 2012ء بروز منگل مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودہا میں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند حضرت اقدس مولانا محمد طلحہ کاندہلوی مدظلہ العالی تشریف لائے ۔ حضرت مدظلہ کے ساتھ ہند اور پاکستان کے کئی جید علمائے عظام بھی تشریف لائے جن میں فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی صاحب مدظلہ العالی {مکہ مکرمہ}،پیر طریقت حضرت مولانا عزیز الرحمان ہزاروی صاحب مدظلہ العالی {راولپنڈی}،حضرت مولانا محمد شاہد مدظلہ العالی {نواسہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ وناظم مظاہر العلوم سہانپور}،جناب محمد خالد صاحب {گجرات ،ہند}اور دیگر علمائے کرام شامل ہیں۔حضرات کی آمد پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ سمیت اراکین مرکز ومتخصصین نے پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر قرب وجوار کے علماء وعوام بھی مرکز میں جمع ہوگئے اور ایک محفل ذکر کا انعقاد بھی ہوا۔جس میں اولاً متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے خطاب فرمایا۔خطاب میں آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم کا خلاصہ سورۃ فاتحہ ہے اور سورۃ فاتحہ کا خلاصہ صراط مستقیم ہے۔صراط مستقیم دراصل راہ اعتدال کا نام ہے اور ہمارا مسلک بھی راہ اعتدال پر مبنی ہے اس ضمن میں انہوں نے دو مثالیں پیش فرمائیں۔خانقاہ{بیعت وطریقت}اور نکاح۔اس میں لوگ افراط وتفریط کا شکار ہوجاتے ہیں۔اور ہم ان میں راہ اعتدال اختیار کرتے ہیں۔ متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندہلوی مدظلہ العالی کا بھی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اپنی تکلیف اور سفر کی صعوبتوں کے باوجود ہمیں اعزاز بخشا کہ ہماری دعوت پر تشریف لائے۔

بعدازاں پیرطریقت حضرت مولانا عزیز الرحمان ہزاروی مدظلہ العالی نے وعظ فرمایا اور ذکر اللہ سے سامعین کے قلوب کو گرمایا،حضرت نے وعظ کے دوران متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کی تائید کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم مولانا کے کام اور کاز پر مطمئن ہیں اور ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں،حضرت مولانا محمد طلحہ کاندہلوی مدظلہ العالی نے شرکاء مجلس سے خطاب فرماتے ہوئے نکاح بیوگان پر بہت زور دیا کہ بیوہ عورتوں سے نکاح کرنا ایک سنت کو زندہ کرنا ہے جس پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کے اس اقدام کو نمونہ قرار دیا کہ انہوں نے مشہور تبلیغی بزرگ حضرت مولانا مفتی زین العابدین رحمہ اللہ کی بیٹی سے نکاح فرمایا ہے۔موصوفہ ایک بیوہ عورت ہیں اور پانچ بچوں کی ماں بھی ہیں۔مولانا محمد طلحہ مدظلہ العالی نے فرمایا کہ بیوہ سے نکاح پر طعنہ دینے والے طعن بھی کرتے ہیں لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر سنت کے احیاء کے لیے کمر بستہ متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کی طرح تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سنت کو زندہ کریں انہوں نے اس نکاح میں برکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی حضرت نے بیان کے بعد ذکر بھی کروایا اور چند احباب بیعت بھی کیاعلماء اور متخصصین کی خواہش پر اجازت حدیث بھی مرحمت فرمائی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء نیک دعاوں اور تمناوں کے ساتھ حضرت مدظلہ مرکز سے رخصت ہوئے مرکز اہل السنۃ والجماعۃ،احناف میڈیا سروس اوران مبارک لمحات میں شریک علماء اور عوام حضرت مدظلہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے زیارت کا شرف بخشا اور اپنی گوناگو مصروفیات اور علالت کے باوجود مرکز تشریف لائے۔ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان اکابرین کا سایہ دیر تک ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور ان کی توجہات اور شفقتوں سے ہمیں مستفید فرمائے۔


آمین بجاہ النبی الکریم

 

Tuesday, 17 April 2012 04:52

Akhbar-e-Markaz

By

 

اخبار مرکز

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ العالی

کی مرکز اہل السنۃ والجماعۃ 87جنوبی سرگودہامیں آمد،پرجوش استقبال

مرکز اہل السنۃ والجماعۃ اپنی مسلکی خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے صحیح عقائد واعمال کا ترجمان یہ ادارہ اکابر اور مشائخ کی تائیدات کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے وقتاً فوقتاً اصحاب علم وفضل کی آمد مرکز کے ساتھ ان کی والہانہ محبت اور اظہار اطمینان وتائید کی ترجمان ہے۔آج مورخہ 16اپریل 2012ء قائد جمیعت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ العالی مرکز تشریف لائے۔حضرت کی آمد پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ،اساتذہ مرکز اور متخصصین نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔مرکز کے مختلف شعبہ جات سے متعارف کرواتے ہوئے کا معائنہ کرتے ہوئے متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے ادارہ کی کارکردگی کی گارگزاری سنائی جسے سن کر قائد جمیعت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ العالی نے انتہائی مسرت کا اظہارفرمایا اور اس مبارک کام کی کامیابی اور عنداللہ وعندالناس مقبولیت کے لیے دعا فرمائی قائد جمیعت کی آمد پر اراکین مرکز اور احناف میڈیا سروس انتہائی پر مسرت ہیں جمیعت علماء اسلام کی کاوشوں اور قائد جمیعت مدظلہ کی عظیم جد وجہد کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت انہیں ثمر بار کرے۔اور ایک بار اس ملک عزیز میں اسلامی نظام کی بہاریں دیکھنا نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین

Page 3 of 5

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) Blog

By: Cogent Devs - A Design & Development Company