Print this page

کیااقامت کے بغیر نماز ہو جاتی ہے

Rate this item
(6 votes)

 

Question:

 

mufti sab kia iqamat k bagair nmaz ho jati he???

me UET Peshawar me parhta hun....kabi ham 2 ya 3 banday hotay aur kabi 2 ya 3 safen b ban jati hen to kia iqamat kehna zarori he jab ham 2 ya 3 banday hon.....hanfi maslak me iqamat ki kia hasiat he.? Jalal Khan

سوال:

کیااقامت کے بغیر نماز ہو جاتی ہے؟ میں پشاور یونیورسٹی میں پڑھتا  ہوں۔ کبھی ہم دو  یا تین بندے ہوتے ہیں اور کبھی دو یا تین صفیں بن جاتی ہیں۔جب ہم دو یا تین بندے ہوں تو کیا  اقامت کہنا ضروری ہے؟ حنفی مسلک میں اقامت کی کیا حیثیت ہے؟جلال خان

جواب:

1: پنجگانہ نمازوں کے لیے اذان و اقامت کہنا سنّتِ مؤکدہ ہے۔اسی طرح   نمازِ جمعہ کے لیے دو اذانیں اور ایک اقامت سنّتِ مؤکدہ ہیں۔ ان کے علاوہ کسی اور نماز مثلا: نمازِ وتر، نمازِ عید، نمازِ کسوف و خسوف، نمازِ جنازہ، نمازِ تراویح،  نمازِ چاشت اور نمازِ اوّابین وغیرہ کے لیے اذان و اقامت کہنا مسنون نہیں۔

: 2 اگرچہ اقامت کے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے مگر افضل و بہتر یہ ہے کہ آپ   اقامت کے ساتھ نماز ادا کیا کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء مرکز اہل السنت والجماعت ، سرگودھا

16 اپریل 2014 ء  ، 15 جمادی الثانی 1435 ھ

 

Read 4292 times

Latest from Mufti Markaz Ahlus Sunnah