AhnafMedia

خانقاہ اشرفیہ اختریہ

Rate this item
(3 votes)

یہ   حکمت   ملکوتی   ،  یہ   علم    لاہوتی 

حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں 

یہ   ذکر  نیم  شبی  یہ  مراقبے  یہ   سرور 

تری خودی کے نگہباں نہیں توکچھ بھی نہیں 

 برائیوں سے بچنے اور جادہ حق پر گامزن رہنے کا سب سے سادہ اورآسان ترین طریقہ اہل اللہ کی صحبت اختیار کرنا ہے۔ ان اہل دل حضرات کی صحبت سے قلوب کا زنگ اترتا ہے اور نیکی کا کام بجا لانا آسان ہوتا ہے۔ مرکز اہل السنة و الجماعة میں قائم خانقاہ اشرفیہ اختریہ ان اکابر کا فیضان ہے جن کے علم اور تقویٰ کے نور کی تابناکیوں کا کوئی خیرہ چشم ہی انکار کر سکتا ہے۔ 

 متکلم اسلام  سفیر احناف پیر طریقت حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دام ظلہم کو سلاسل اربعہ میں عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم العالیہ اور قطب العصر مرشد العلماءحضرت اقدس مولانا سید محمد امین شاہ رحمہ اللہ تعالی سے خلافت اور اجازت بیعت حاصل ہے۔ 

 خانقاہ اشرفیہ اختریہ میں ہر انگریزی مہینے کی پہلی جمعرات کو بعد نماز مغرب اصلاحی بیان اور مجلس ذکر ہوتی ہے جس میں حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دامت فیوضہم کے مریدین اور متعلقین کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔

Read 6243 times
More in this category: « نشرواشاعت عملہ »

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Markaz-e-Ahlesunnat خانقاہ اشرفیہ اختریہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company