AhnafMedia

لائبریری

Rate this item
(15 votes)

کتاب اور علم کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کتابیں وہ چشمہ ہائے آب حیات ہیں جو تشنگان علم و فن کی سیرابی اور قلب و نظر کی بے آب و گیاہ وادیوں کی شادابی کی ضامن ہیں۔ مرکز اہل السنة والجماعة میں بحمد اللہ تعالی ایک عظیم الشان ذخیرہ کتب موجود ہے جس سے طلبہ اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ مرکز کی لائبریری میں تفسیر، اصول تفسیر، علوم القرآن، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، قواعد فقہیہ، تجوید و قراءت، صرف، نحو، لغت، تاریخ، سیرت، مغازی، اسماءالرجال، مناظرہ و اصول مناظرہ، منطق، فلسفہ، فتاوی، رد فرق باطلہ، تقابل ادیان، مطالعہ مذاہب غرضیکہ ہر موضوع اور ہر فن پر کتب کا ایک وسیع ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ 

 ہر فن کی بنیادی اور اہم  کتب اکٹھی کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ بلا انقطاع جاری ہے لیکن اب بھی بہت سی کتب کی کمی ہے ۔ مرکز کی لائبریری سے نہ صرف مرکز کے اساتذہ و طلبہ بلکہ ملک بھر سے آنے والے اہل ذوق حضرات بھی استفادہ کرتے ہیں۔  مرکز اھل السنة کی لائبریری باوجود کشادگی کے تنگی کا شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہے اور کسی صاحب دل کی منتظرہے ۔  

Read 6556 times
More in this category: « متفرقات نشرواشاعت »

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Markaz-e-Ahlesunnat لائبریری

By: Cogent Devs - A Design & Development Company