AhnafMedia

Introduction of Ittehaad e Ahle Sunnat

Rate this item
(2 votes)

 

 

اتحاد اہل السنت والجماعت پاکستان

 

حجۃ اللہ فی الارض مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالی کا نام نامی اسم گرامی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو عصر حاضر کے تقریبا تمام فتنوں کا نباض بنایا تھا۔ آپ نے اپنی تمام عمر اہل السنت والجماعت کے عقائد و نظریات سے متصادم فرقوں کے علمی استیصال میں گذاری۔ آپ نے اس کام کو منظم کرنے کے لیے ایک جماعت قائم کی جس کا نام اتحاد اہل السنت والجماعت رکھا گیا۔ آپ کی وفات کے بعد علماء کرام نے اس کام کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کی اور اکابر کی سرپرستی میں اتحاد اہل السنت والجماعت کی تنظیم نو کی گئی۔ مولانا منیر احمد منور دامت برکاتہم کو اس جماعت کا امیر اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کو ناظم اعلی مقرر کیا گیا۔ مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی تبلیغی اسفار کیے اور مسلک حق اہل السنت والجماعت کی حقانیت کو دلائل کے ساتھ ثابت کیا اور اہل باطل کے پھیلائے ہوئے شکوک و شبہات کو مٹا کر عوام الناس کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کی۔ مولانا کی شب و روز انتھک محنت  اور حضرات اکابر کی دعائوں کی برکت سے الحمد للہ تمام باطل فرقوں کو ایسا منہ توڑ جواب ملا کہ وہ انگشت بدنداں  کھڑے ہیں۔

آج الحمد للہ ملک بھر میں اتحاد کے زیر اہتمام مساجد، مدارس اور اسکولز کالجز میں مسلکی کام کا ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ مختلف اضلاع میں مبلغین کی تشکیل ہو چکی ہے جو مقامی علماء کے ساتھ مل کر عوام کے عقائد کی اصلاح میں مشغول ہیں۔

 متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے وقت کی نبض کو پہچانتے ہوئے ایک ویب سائٹ کا قیام بھی عمل میں لانے کو کہا جس میں اہل السنت والجماعت کے عقائد و نظریات کی حقیقی تشریحات کی جائیں اور اہل باطل کے شکوک و شبہات کو رفع کیا جائے۔ الحمد للہ www.allittehaad.org  مسلک اہل السنت والجماعت کی نمائندہ ویب سائٹ  ہے اور اس ویب سائٹ پر علمائے اہل السنت کی ویڈیوز، آڈیوز، کتب، رسائل، قافلہ باطل سے قافلہ حق میں شمولیت کرنے والے خوش نصیبوں کے انٹرویوز، مناظرے اور دیگر بہت سا تحقیقی و علمی مواد دستیاب ہے۔

 

Read 4731 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Alittehaad Introduction of Ittehaad e Ahle Sunnat

By: Cogent Devs - A Design & Development Company