AhnafMedia

Context and Background of Ahnaf Media Service

Rate this item
(17 votes)

 

 

احناف میڈیا سروس

پس منظر 

 اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہنا چاہتا ہے۔ پھر باخبر رہنے کے انداز پہلے زمانہ میں اور تھے، اس زمانہ کے کچھ اور ہیں۔ انسان قدیم زمانے سے چلتے چلتے جدید وسائل اور ذرائع ابلاغ سے آشنا ہوگیا ہے۔ پہلے زمانے میں بادشاہ وقائع نگار اور روز نامہ نویس کا تقررکیا کرتے تھے جو بادشاہ کو اس کی ریاست کے اہم واقعات اور حوادث سے باخبر رکھتے، اب ان کی جگہ جدید ذرائع نے لے لی ہے۔ 

 اسلام چونکہ دین فطرت ہے اس لیے وہ کسی بھی ایسی بات سے نہیں روکتا جو عقل سلیم اور فطرت ۔۔۔ بشرطیکہ فطرت سلیمہ ہو۔۔۔ کے موافق ہو۔ تبلیغ دین اور اشاعت اسلام کے لیے عہد نبوی میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ موجودہ پریس کلب کوہ صفا پر اسلام کی ابتدائی دعوت کی مغیرہ شکل ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عہد کے سلاطین وامراء کو اپنا پیغام بذریعہ خطوط پہنچایا یہ اس دور کے ذرائع ابلاغ تھے۔ وقت بدلا، تقاضے بدلے، مہینوں کا کام دنوں میں اور دنوں کا گھنٹوں میں ہونے لگا۔ پہلے قلمی نسخے ہوا کرتے تھے اب طباعت شدہ کتب، پہلے مستملی (املاکرنے والے) ہوا کرتے تھے اب ان کی جگہ پریس کی بھاری مشینری نے لے لی ہے ۔

 اہل الحاد نے ان ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ارتدادی افکار کو عام کرنے کی ٹھان لی جس سے آوارگی اور مذہب بیزاری کو فروغ ملا۔ اہل بصیرت مسلم علماء نے جب بے راہ روی اورالحاد وزندقہ کے زہر کو پھیلتے دیکھا تو اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں شبانہ روز محنت شروع کردی تب کہیں جا کر الحاد و زندقہ کا طوفان کچھ تھما۔ ورنہ یہ خالی الاذہان عوام کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے گیا ہوتا۔

احناف میڈیا سروس کا قیام:

 دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت پر دو رائے نہیں ہوسکتیں۔ میڈیا کے ذریعے چونکہ رائے عامہ تشکیل پاتی ہے اس لیے عوام کے ایمان اور عقائد و اعمال کے تحفظ کے لیے 17رمضان المبارک 1430ھ کو متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے اس عظیم کام کا بیٹرا اٹھایا اور ایک ادارہ قائم کیا جس کانام ”احناف میڈیا سروس“طے پایا۔

 شروع میں ادارہ کیاتھا؟ ایک کمپیوٹر، ایک ٹیبل اور دو فرد۔ لیکن بلند ہمتی اور مصمم ارادے؛ خدا کی ذات کو بہت پسند ہیں۔ کچھ دن گزرے اللہ رب العزت نے مزید وسائل عطا فرما دیے پھر ادارے کی محنت لوگوں کے سامنے آئی، افراد متوجہ ہونا شروع ہوئے، رابطے بڑھے اور بڑھتے ہی چلے گئے۔

 

Read 5305 times
More in this category: « Services of Ahnaf Media Service

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Ahnaf Media Context and Background of Ahnaf Media Service

By: Cogent Devs - A Design & Development Company