AhnafMedia

Services of Ahnaf Media Service

Rate this item
(41 votes)

 

 

خدمات

 

معرض وجود میں آتے ہی ادارے نے اپنے کام کو الیکٹرانک میڈیا اورپرنٹ میڈیا پر تقسیم کرلیا۔ 

الیکٹرانک میڈیا:

 اہل السنة والجماعة کے پیغام کو پورے عالم میں نشر کرنے اور عوام الناس کے ایمان وعقائد کی درستگی اور اصلاح کے لیے مختلف ویب سائٹس کا قیام عمل میں لایا گیا جن کی تفصیل یہ ہے 

www.ahnafmedia.com 

 اہل السنة والجماعة کے نظریات سے آگہی کے لیے علمی بیانات (آڈیو،ویڈیو) عقائد واعمال کی درستگی کے لیے عمدہ تصانیف، براہ راست سوال وجواب، علمی واصلاحی آرٹیکلز، مذاہب باطلہ سے اہل السنة والجماعة کی طرف رجوع کرنے والے خوش نصیبوں کے انٹرویوز، آن لائن بیانات اور سہ ماہی قافلہ حق اس سائٹ پر موجود ہیں۔

www.islahunnisa.com 

 خواتین اسلام کے لیے اصلاحی بیانات، علمی اور ادبی کتب، مختلف قراء کرام کی تلاوتیں حمد ونعت اورماہنامہ بنات اہلسنت لاہور کے تمام سابقہ و تازہ شمارہ جات اس ویب سائٹ کی زینت ہیں۔

اس کے علاوہ Twitter, Google Groups, Youtube, Archive, BlipTV اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ اور ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹس پر احناف میڈیا سروس کی طرف سے کمیونٹیزاور گروپس تشکیل دیے گئے ہیں اور وائس میسنجرز پر رومزبنائے گئے ہیں۔

الصفا سٹوڈیو

الصفا سٹوڈیوعلمائے اہل السنت والجماعت کے علمی و اصلاحی بیانات، علمی مذاکروں، فقہی مباحثوں اور ٹیبل ٹاکس کو معیاری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ عوام الناس تک پہنچانے کے لیے احناف میڈیا سروس کی منفرد کاوش ہے۔ الحمد للہ سٹوڈیو کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب سٹوڈیو کیمرے اور دیگر لوازمات کو بہم پہنچانے کی کاوشیں ہورہی ہیں۔ ان شاء اللہ عنقریب الصفا سٹوڈیو کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

پرنٹ میڈیا:

کتب:

 احناف میڈیا سروس نے اپنے قیام کے بعدعلمی و اصلاحی کتب کا ایک ذخیرہ بہم پہنچایا ہے۔ کتب کی کمپوزنگ سے لے کر طباعت تک کے تمام مراحل احناف میڈیا سروس کی نگرانی میں طے پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹرز، ٹیبل کیلنڈرز، پاکٹ سائزکتابچوں اور پمفلٹس وغیرہ کی تیاری بھی احناف میڈیا سروس کے زیر اہتمام ہوتی ہے ۔ 

جرائد:

سہ ماہی قافلہ حق سرگودھا

 مسلک اہل السنة والجماعة کی حقانیت کے دلائل وبراہین کا مجموعہ ہے اس کی کمپوزنگ، ڈیزائنگ سے لے کر مارکیٹ میں دستیابی تک تمام امور احناف میڈیا سروس کے ہاں طے پاتے ہیں۔

ماہنامہ بنات اہلسنت لاہور

 خواتین اسلام کا مقبول اور من پسند ماہنامہ جو متنوع مضامین پر مشتمل ہوتا ہے ، اس کی تمام تر تیاری احناف میڈیا سروس کی مرہون منت ہے ۔

ماہنامہ فقیہ لاہور

اکابر علماء کی سرپرستی میں اہل السنت والجماعت کے عقائد و مسائل کا ترجمان یہ جریدہ ان شاء اللہ آئندہ سال جنوری سے اپنی اشاعت کا آغاز کررہا ہے۔

 

Read 14339 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Ahnaf Media Services of Ahnaf Media Service

By: Cogent Devs - A Design & Development Company