AhnafMedia

سب سے بڑا ضامن

Rate this item
(1 Vote)

سب سے بڑا ضامن

ام عمارہ ،سرگودھا

رئیس المحدثین محمد بن اسماعیل البخاری رحمۃاللہ علیہ نے اپنی معرکتہ ا لآ را تالیف صحیح بخاری میں ایک دلچسپ روایت نقل کی ہے کہ محمد ﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں سے ایک آدمی اپنے دوست کے پاس گیا اور اس سے ایک ہزار دینار قرض مانگا۔ اس نے کہا کہ ٹھیک ہے گواہ لے آؤ دے دیتا ہوں۔ ادھار مانگنے والے نے کہا ،” کفی باللہ شہیدا، اللہ کی گواہی کافی ہے ۔“دینے والے نے کہا ”کوئی ضامن لاؤ ۔“ اس نے کہا، ”کفی باللہ وکیلا ، اللہ کی ضمانت کافی ہے ۔“رقم دینےوالے نے کہا ”آپ نے سچ کہا۔“ دونوں میں معاملہ طے ہو گیا ۔اور واپسی کا یقین وعدہ دے کر وہ شخص سمندر پار چلا گیا۔ مدت پوری ہونے کے بعد مقروض شخص وہ رقم لے کر واپس کرنے کی غرض سے ساحل پر پہنچا تو کوئی سفینہ نہ ملا۔ بالآ خر ایک درخت کا تنا لے کر اس میں سوراخ کیا اور رقم کے ساتھ ہی ایک خط لکھ کر اس میں ڈال کر وہ سوراخ بند کر دیا اور سمندر میں یہ کہتے ہوئے بہا دیا کہ یا اللہ تو جانتا ہے کہ یہ رقم میں نے تجھے گواہ اور ضامن ٹھہرا کر قرض لی تھی آج میری پوری کوشش کے باوجود سواری نہ ملنے کی وجہ سے میں یہ تیرے سپرد کرتا ہوں تو ہی اسے واپس لوٹا ۔یہ لکڑی پانی میں بہا کر وہ شخص واپس لوٹ آیا۔ ادھر دوسرا دوست اپنے قریبی ساحل پر اس کے آنے اور رقم وصول کرنے کی غرض سے آپہنچا تھا۔ وہ انتظار کے بعد واپس جانے لگا تو درخت کا ایک تنا تیرتا ہوا دیکھا۔ سوچا چلو یہی گھر لے جاؤ جلانے کے کام تو آئے گا۔ گھر جا کر لکڑی کو پھاڑا تو اس میں سے ہزار دینار اور خط نکل آیا جس میں تحریر تھا کہ وقت مقررہ پر ساحل سمندر پر آپ کا مال واپس کرنےآیا تھا ۔لیکن سواری نہ ملنے کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکا ۔پھر اگلے روز ایک ہزار دینار مزید لے کر اپنے دوست کے گھر پہنچا ”یہ لو رقم کل یہ مجبوری ہوئی تھی ۔“ اس نے پوچھا ”کیا پہلے آپ نے کچھ مجھے بھیجا ہے؟“ اس نے ساری بات بتا دی تو صاحب مال نے کہا ” اللہ تعالیٰ آپ کی امانت مجھ تک با سلامت پہنچا دی تھی یہ دوسری رقم آپ لے جائیں ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو “۔

 

Read 2341 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) سب سے بڑا ضامن

By: Cogent Devs - A Design & Development Company