AhnafMedia

امام کون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا ابوحنیفہ

Rate this item
(64 votes)

 

Question: 

Assalam o Alikum!

Aik bandy ny mujh par etiraz kia k tumharay Imam Abu Hanifa R.A hain ya Muhammad S.A.W. hain. To mairy pas jawab nahi tha. Jald jawab dy kar mashkoor famayen. Jazak'Allah.

سوال:

ایک آدمی نے یہ اعتراض کیا ہے کہ تمہارے امام  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ؟ براہِ کرم اس کا جواب دیں۔ ایک سائل

جواب:

یہ بالکل فضول اور بےبنیاد اعتراض ہے ۔معترض نےاس میں یہ  تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلدین؛  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر امام صاحب کو اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔ حالانکہ یہ خلاف حقیقت اور بہت بڑا بہتان ہے۔ دیکھیےقرآن وحدیث میں بہت سارےمسائل ایسے موجود ہیں جن کے بارے میں آیات  اور احادیث مختلف ہیں۔شریعت نے اس کا فیصلہ امت کے مجتہدین کے حوالے کیا  ہے۔

مثال نمبر:1 بیوہ کی عدت

۱: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا [البقرۃ: 234]

۲: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ [البقرۃ: 240]

جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے اس کی عدت کے بارے میں مذکورہ آیات مختلف ہیں۔پہلی آیت کے مطابق عدت چار مہینے دس دن ہے اور دوسری آیت کے مطابق ایک سال ہے۔

مثال نمبر2:مسئلہ آمین

۱: عن وائل بن حجر قال : سمعت النبي صلى الله عليه و سلم قرأ ( غير المغضوب عليهم ولا الضالين ) فقال آمين ومد بها صوته

[جامع الترمذی:ج1 ص57 باب ماجاء فی التامین]

۲:عن علقمة بن وائل عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و سلم قرأ ( غير المغضوب عليهم ولا الضالين ) فقال آمين وخفض بها صوته

]جامع الترمذی : ج 1ص58 باب ماجاء فی التامین ]

نماز میں آمین اونچی آواز سے کہی جائے  یا آہستہ آواز سے؟ اس بارے میں مذکورہ دونوں احادیث مختلف ہیں۔

اب ان میں سے کس پر عمل کیا جائے؟ اس کی تعیین مجتہد کرتا ہے اور امام  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مجتہد ہونے پر امت کا اتفاق ہے۔ واضح رہے کہ مجتہد اپنی طرف سے نئے مسائل بناتا نہیں ہے بلکہ شریعت کی تہہ میں چھپے مسائل کو نکال کر بتاتا ہے۔ یہ اعتراض تب لازم آتا جب امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو "نعوذباللہ" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پیش کیا جاتا۔اللہ پاک معترض کو دین کا صحیح فہم نصیب فرمائے۔

Read 4895 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers فقہ واجتہاد - Jurisprudence and Ijtihad امام کون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا ابوحنیفہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company