اغراض ومقاصد اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ
فقہاء احناف کی تشریحات کے مطابق قرآن وسنت کی تعلیمات کوعام کرنا۔
اہل السنۃ والجماعۃ کے عقائد اورمسائل کی اشاعت کرنا۔
امت مسلمہ سے فرقہ واریت کوختم کرنے اور اس کو متحد رکھنے کے لیے اکابر امت پر اعتماد کی فضاء قائم کرنا۔
تمام شعبہ ہائے زندگی میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنا اورجاری وساری رکھنا۔
پاکستان کے استحکام اورسالمیت اور قومی یکجہتی کے لیے بھر پورکوشش کرنا۔