AhnafMedia

Policy of Ittehaad e Ahle Sunnat

Rate this item
(3 votes)

 

پالیسی اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ خا لصا علمی وتحقیقی کام کرے گی۔ 

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃکسی بھی ملکی وبین الاقوامی مسئلہ پراحتجاج کا راستہ اختیارنہ کرے گی،البتہ اگرکسی اہم مسئلہ پر دیگر سیاسی ومذہبی جماعتیں کوئی احتجاج کریں تو اس میں شرکت وعدم شرکت کا فیصلہ مرکزی شوریٰ اور ہنگامی طور پر مرکزی امیر، ناظم اعلیٰ کے مشورہ سے فیصلہ کرے گا۔ 

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ حکومت مخالف یاموافق کسی بھی تحریک میں شرکت نہ کرے گی اگرکبھی ضرورت پیش آئے تو اس کا فیصلہ مرکزی امیر مرکزی شوریٰ کے مشورہ سے کرے گا۔ ہنگامی صورت میں مرکزی امیر، ناظم اعلیٰ کے مشورہ سے فیصلہ کرسکتا ہے۔ 

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ، اہل السنۃ والجماعۃ (احناف علماء دیوبند) کے عقائد و نظریات اور مسائل کی اشاعت اور بھرپور دفاع کرے گی۔ 

نوٹ: اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک مسلک دیوبند کی جماعت سے وہ جماعت مرد ہے جورسالہ ”مسلک علماء دیوبند“ مصنفہ قاری محمد طیب قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند اور ”المہندعلی المفند“ مصنفہ مولانا خلیل احمد سہارنپوری و مصدقہ علماء دیوبند میں مذکورہ تمام عقائد سے مکمل متفق ہو۔

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ مسلک دیوبند کی کسی جماعت کے ساتھ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے اجتناب کرے گی۔ 

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ تشدد کا راستہ قطعاً اختیارنہ کرے گی، سیاست اورعسکریت سےعملا کنارہ کش رہے گی۔ 

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ کامزاج داعیانہ، ناصحانہ اور واعظانہ ہوگا۔ 

اتحاداہل السنۃ والجماعۃ کا کوئی پرچم نہ ہوگا۔ 

 

Read 4441 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Alittehaad Policy of Ittehaad e Ahle Sunnat

By: Cogent Devs - A Design & Development Company