AhnafMedia

Officials of Attehaad e Ahle Sunnat

Rate this item
(1 Vote)

 

عہدیداران

مرکزی امیر، مرکزی نائب امیر ،مرکزی ناظم اعلیٰ،صوبائی امیر، ضلعی امیر،مرکزی مسئول مالیات مسئول شعبہ تحقیق و تصنیف، مسئول شعبہ نشر و اشاعت اور مسئول شعبہ مبلغین۔ 

صوبائی امیر کا تعین مرکزی امیر ناظم اعلیٰ کے مشورہ سے کرے گا۔ ضلعی امیر کا تعین صوبائی امیر صوبائی شوریٰ کے مشورہ سے کرے گا 

مرکزی امیر کا تعین مرکزی شوری کثرت رائے سے کرے گی۔

اگر مرکزی امیر کسی غیر شرعی جرم کا ارتکاب کرے یا جماعتی پالیسی کی خلاف ورزی کرے توشوریٰ کثرت رائے سے مرکزی امیر کو عہدہ سے معزول کر سکتی ہے اور اس کے بعد کسی دوسرے شخص کو امیر مقررکر سکتی ہے اور ناظم اعلیٰ کو امیر کثرت رائے سے معزول کرسکتا ہے۔

مرکزی امیر کی وفات کی وجہ سے عہدہ خالی ہو یا ایسا عذر جس میں کام نہ کر سکتا ہو تو عارضی طور پر ناظم اعلیٰ قائم مقام امیر بھی ہوگا نیز دو ماہ کے اندر نئے امیر کا تعین قائم مقام امیر حسب دستور شوریٰ کی کثرت رائے سے مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔

سال میں ایک مرتبہ ضلعی امیرسے لے کر مرکزی امیرتک تمام عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ضروری ہے۔

مرکزی نائب امیر، مرکزی ناظم اعلیٰ، صوبائی امیر اور تمام شعبہ جات کے مسئولین کی تشکیل شوریٰ کی کثرت رائے سے مرکزی امیر کرے گا۔

 

Read 4700 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Alittehaad Officials of Attehaad e Ahle Sunnat

By: Cogent Devs - A Design & Development Company