شعبہ مبلغین
ضلع کی سطح پر ایک مبلغ ہوگا، بوقت ضرورت وطلب مزید مبلغ رکھے جا سکتے ہیں۔
ضلعی مبلغ کا تعین مرکزی ناظم اعلیٰ مرکزی امیر اور مسئول شعبہ مبلغین کے مشورہ سے کرے گا اور مبلغ ضلعی اورصوبائی امیر کے ماتحت کام کرے گا۔
مبلغ کا ماہانہ وظیفہ مرکزی جماعت ادا کرے گی۔
ہر دو ماہ بعد تمام مبلغین کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت مرکزی مسئول شعبہ مبلغین کرے گا اس اجلاس میں ہرمبلغ کارگزاری اور حسابات پیش کرے گا اورآئندہ کام کے لیے ہدایات لے گا۔
مبلغ کو بعد از بیان جو زاد راہ ملے گا وہ جماعت کی رسید دے گا ۔
مبلغ کے لیے جماعت کے نظم کے تحت ایک سال وگرنہ بصورت عذر کم ازکم تین ماہ تک تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔
شعبہ مبلغین کے لیے ایک مسئول شعبہ مبلغین ہوگا جو کہ اس شعبہ کا نگران ہوگا۔