AhnafMedia

ایام مخصوصہ میں کون سے اذکار جائز ہیں

Rate this item
(9 votes)

 

 

سوال:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عرض ہے کون سے اذکار ایسے ہیں جو خواتین مخصوص ایام میں پڑھ سکتی ہیں. نیز کون سی سورتیں پڑھ سکتی ہیں؟ یا وہ دل کو ان دنوں مردہ رکهیں؟جواب کا شدت سے انتظار ہے. جزاک اللہ خیرا. دعاگو بنت افتخار

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مخصوص ایام میں خواتین کے لیے قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اس کو چھونا جائز نہیں۔ البتہ قرآن کریم کی بعض وہ آیات جو دعا اور اذکار کے طور پر پڑھی جاتی ہیں ان کو دعا یا ذکر کے طور پر پڑھنا جائز ہے۔  مثلا کھانا شروع کرتے وقت " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم " پڑھنا یا شکرانہ کے لیے "الحمد للہ" کہنا۔ اسی طرح قرآن پاک کے وہ کلمات جو عام بول چال میں استعمال ہوتے ہیں ؛مثلا " سبحان اللہ"  یا  " ما شاء اللہ لا قوّۃ الّا باللہ" ؛ ان کا پڑھنا بھی جائز ہے۔نیز  وہ مسنون دعائیں جو احادیث میں منقول ہیں ، اسی طرح  استغفار ، کلمہ طیّبہ اور درود شریف وغیرہ کا پڑھنا  بھی جائز ہے۔  واللہ  اعلم با لصّواب ۔

دارالافتاء مرکز اہل السنت والجماعت ، سرگودھا

2جمادی الثانی 1435 ھ  3 اپریل 2014 ء

 

Read 2294 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers عبادات - Worship ایام مخصوصہ میں کون سے اذکار جائز ہیں

By: Cogent Devs - A Design & Development Company